کورونا وائرس سے لڑنے والے برطانیہ میں مقیم تین ڈاکٹرز جو اپنی جان کی بازی ہار گئے

اکٹر حبیب حیدر زیدی برطانیہ کے پہلے ڈاکٹر ہیں جو کووِڈ-19 (کورونا) وائرس کے مریض کا علاج کرتے ہوئے خود اس وائرس کا شکار ہوئے اور پھر اپنی جان کی بازی بھی ہار گئے۔ وہ ساؤتھ اینڈ میں سرجن تھے۔
حبیب حیدر زیدی تقسیمِ ہند سے پہلے انڈیا کے شہر لکھنؤ میں 1943 میں پیدا ہوئے تھے۔ تقسیم کے بعد اپنے ماں باپ کے ہمراہ پاکستان ہجرت کر گئے اور کراچی میں آباد ہو گئے تھے۔
کراچی کے ڈاؤ میڈیکل کالج سے انھوں نے ایم بی بی ایس کیا۔ انھوں نے کچھ عرصہ وہاں کے مقامی ہسپتال میں بھی کام کیا تھا۔
سنہ 1959 میں وہ کراچی سے ہجرت کر کے انگلینڈ آ گئے۔ انگلینڈ آنے کے بعد انھیں ایک جنرل پریکٹس میں پہلی ملازمت ساؤتھ اینڈ نامی علاقے میں ملی اور وہ وہیں کے ہو رہے۔
انھوں نے اپنی ہی ایک پاکستانی رشتہ دار سے شادی کی اور وہ بھی ان کے ساتھ وہیں رہیں۔

Comments

Post a Comment

Popular Posts