سعودی عرب کا ملک میں کرفیو کو جزوی طور پر اٹھانے کا فیصلہ خادم حرمین شریفین نے پورے سعودی عرب پر سے جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا حکم دے دیا، مکہ مکرمہ میں 24 گھنٹے کرفیو رہے گا۔ سعودی پریس ایجنسی

الریاض (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اپریل 2020ء) سعودی عرب کا ملک میں کرفیو کو جزوی طور پر اٹھانے کا فیصلہ۔ خادم حرمین شریفین نے پورے سعودی عرب پر سے جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا حکم دے دیا، مکہ مکرمہ میں 24 گھنٹے کرفیو رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق سودی حکام نے ملک میں جاری کرفیو کو جزوی طور پر ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین نے حکم دیا ہے کہ سعودی عرب میں کرفیو کو جزوی طور پر ہٹا دیا جائے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شاہ کے حکم کا اطلاق مکہ پر نہیں ہوگا۔ مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔

سعودی عرب کا ملک میں کرفیو کو جزوی طور پر اٹھانے کا فیصلہ

خادم حرمین شریفین نے پورے سعودی عرب پر سے جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا حکم دے دیا، مکہ مکرمہ میں 24 گھنٹے کرفیو رہے گا۔ سعودی پریس ایجنسی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر اتوار اپریل 07:02
سعودی عرب کا ملک میں کرفیو کو جزوی طور پر اٹھانے کا فیصلہ
الریاض (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اپریل 2020ء) سعودی عرب کا ملک میں کرفیو کو جزوی طور پر اٹھانے کا فیصلہ۔ خادم حرمین شریفین نے پورے سعودی عرب پر سے جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا حکم دے دیا، مکہ مکرمہ میں 24 گھنٹے کرفیو رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق سودی حکام نے ملک میں جاری کرفیو کو جزوی طور پر ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین نے حکم دیا ہے کہ سعودی عرب میں کرفیو کو جزوی طور پر ہٹا دیا جائے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شاہ کے حکم کا اطلاق مکہ پر نہیں ہوگا۔ مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔ 
  سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے جاری حکم نامے کا اطلاق 26 اپریل بروز اتوار سے ہوگا جو کہ 13 مئی تک جاری رہے گا، جس کے مطابق سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں کرفیو کو جزوی طور پر اٹھا لیا جائے گا۔
کرفیو اٹھائے جانے کے بعد تمام شہروں کے رہائشیوں کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔ خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نئے شاہی فرمان میں مزید اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی بھی اجازت دی گئی ہے جس پر عملدرآمد 29 اپریل سے 13 مئی تک ہو گا. رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہی فرمان کے بعد سے تھوک اور ریٹیل کی دکانیں، شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز کھل سکیں گے تاہم مذکورہ تمام مراکز میں سرگرمیوں کی اجازت سماجی دوری کی شرط کے تحت ہیں جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تجارتی مراکز میں ایسی اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی جہاں سماجی دوری پر عملدرآمد ممکن نہ ہو مثلا حجام کی دکانیں، بیوٹی پالرز، سپورٹس کلب، ہیلتھ کلب، سینما گھر، تفریحی مراکز، ریستوران اور قہوہ خانوں پر پاپبندی بر قرار رہے گی. رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ملحقہ علاقہ جات میں مکمل طور پر کرفیو نافذ رہے گا۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں یکم رمضان سے کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا اور دوپہر 12 سے روزانہ 10 گھنٹے شاپنگ مالز کھلیں گے جبکہ کرفیو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا، تاہم لوگوں کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایک شخص کو دن میں 4 گھنٹے سے زائد باہر رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments

Popular Posts